پاکستان

پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

جولائی 16, 2022

پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلوے اور پی آئی نے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد وزیراعطم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلوے اور پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کے میل ایکسپریس ٹرین کے اکانومی کلاس کرایوں میں دس فیصد اور اسی طرح پی آئی کی اندرون ملک تمام پروازوں کی دونوں کلاسز پر بھی کرایوں میں دس فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔اس رعایت کا اطلاق اگلے تیس روز کیلئے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں 94 فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اسی طرح پی آئی اے میں 90 فیصد مسافر اکانومی کلاس کے مسافر ہیں۔ اس کمی کا نوٹیفیکیشن کل جاری کر دیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی پرائیویٹ ائیرلائنز کو بھی ہدایت کرے کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطہ کر کے انکے کرایوں میں بھی کمی کریں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے