عالمی خبریں

یوکرینی کارگو طیارہ یونان میں ہنگامی لینڈنگ کرتے دھماکے سے تباہ، 8 ہلاک

جولائی 17, 2022

یوکرینی کارگو طیارہ یونان میں ہنگامی لینڈنگ کرتے دھماکے سے تباہ، 8 ہلاک

یونان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک کارگو طیارہ جس میں آٹھ افراد سوار تھے سنیچر کو رات گئے ملک کے شمالی شہر کاوالا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

سرکاری ٹی وی ای آر ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ طیارہ اتنونیو اے این 12 تھا جو یوکرین کی ایک کمپنی کی ملکیت تھا.

طیارہ سربیا سے اردن کی طرف پرواز کر رہا تھا۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی لیکن طیارے کا سگنل ختم ہو گیا۔

ٹی وی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ تیزی سے نیچے اترتے ہوئے طیارے کو آگ کے شعلوں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق زمین سے ٹکرانے سے پہلے طیارے میں ایک دھماکے کا اندازہ ہوتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے جن میں سے کسی کے زندہ بچنے کی تصدیق نہ ہو سکی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے