پاکستان

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

جولائی 17, 2022

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کےغیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی‌ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔

اتوار کی رات مسلم لیگ ن رہنما ملک محمد احمد خان پی ٹی آئی کو لینڈ سلائیڈ فتح ہوئی ہے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں.

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کم از کم 16 نشستیں جیت جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام کو یہ قبول نہیں کہ ان کے فیصلے بند کمروں میں ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے کل پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا.

دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے