پاکستان

عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

جولائی 18, 2022

عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

پیر کو ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ سابق وزیاعظم کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے۔

وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔

ادھر مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کے معاملے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ عدالت نے 5 مقدمات میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کر لیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے