عدالت کا دعا زہرا کو دارالامان بھجوانے کا حکم
پاکستان کے شہر لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔
منگل کو عدالت نے دعا زہرا کو اس کے بیان کی روشنی میں دارلامان بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالت کے روبرو دعا زہرا نے موقف اختیار کیا کہ جان کو خطرہ ہے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
دعا زہرا نے عدالت سے استدعا کی کہ دارالامان بھیجنے کا حکم دیا جائے۔
حکومت پنجاب عدالتی حکم کی روشنی میں سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے دعا زہرا کو دارالامان بھجوایا ہے۔ حکومت سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دعا کو والدین کے پاس لے جانے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بھجوائے۔

