پاکستان

پرویز الہی ہی وزارت اعلی کے لیے پارٹی کے امیدوار ہیں:چوہدری شجاعت

جولائی 20, 2022

پرویز الہی ہی وزارت اعلی کے لیے پارٹی کے امیدوار ہیں:چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخا ب بارے چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا۔ کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دیکھانا ہے۔

چوہدری شجاعت نےُکہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے۔ فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے