سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات
وفاقی حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) آفتاب سلطان کو نیا چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی با ضابطہ منظوری دیدی۔
آفتاب سلطان پولیس کے گریڈ 22 کے افسر رہے ہیں۔ وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں ڈی جی آئی بی بھی رہے۔
مشرف کے ریفرنڈم میں حکومتی خواہش کے مطابق کام نہ کرنے کی پاداش میں وہ معطل بھی رہے۔

