کھیل

وسیم اکرم کا ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ

جولائی 21, 2022

وسیم اکرم کا ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کررہے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کردینا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کماسکتے ہیں، آپ نے دیکھا انگگلینڈ بہترین آل راؤنڈر بین اسٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہوگئے جو افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے