پاکستان

کورونا سے حفاظتی لباس میں ملبوس رکن پنجاب اسمبلی کون؟

جولائی 22, 2022

کورونا سے حفاظتی لباس میں ملبوس رکن پنجاب اسمبلی کون؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب کے دوران سیاسی ہلچل میں کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی مرکز نگاہ رہیں۔

جمعے کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے عظمی زعیم قادری اسمبلی ہال پہنچی تو انہوں نے حفاظتی کٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی عظمی زعیم قادری چند دن قبل کورونا کا شکار ہو گئیں تھیں اور ان کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر صورت حمزہ شہباز کو ووٹ دینے اسمبلی جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے