پاکستان

وزیراعلی کا انتخاب ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس

جولائی 22, 2022

وزیراعلی کا انتخاب ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو گیا۔
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے طلب کردہ صوبائی اسمبلی اجلاس تاخیر شکار ہے، جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس کا طے شدہ وقت سہ پہر چار بجے تھا لیکن شام سوا چھ بجے تک بھی شروع نہ ہو سکا۔

ق لیگ کے مونا الہی پنجاب اسمبلی سے گھر روانہ ہو گئے جس سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت دے منسوب ایک خط کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے جو انہوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو لکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے