ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ کے الیکشن میں ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چودھری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد کر دیے جس کے بعد پرویز الٰہی کے ووٹوں کی تعداد 176 جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 ہوگئی۔
مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو تین ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا اور وہ وزیراعلٰی پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں گے
حریک انصاف نے جمعے کی رات گئے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔
کارکنوں نے مختلف جگہوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور حکومت، ڈپٹی سپیکر اور آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی کی۔

