پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی کی درخواستیں، سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کے خلاف پرویز الہیٰ اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ ایک سال کی طرح اس بینچ میں بھی جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
تین رکنی بینچ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔

