رولنگ کے خلاف درخواست،ڈپٹی سپیکر کے وکیل عرفان قادر
سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب متعلق مقدمے میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی جانب سے عرفان قادر نے وکالت نامہ جمع کرا دیا ۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازِ الاحسن نے استفسار کیا کہ ڈپٹی سپیکر کو طلب کیا تھا وہ کیوں نہیں آئے ۔
وکیل عرفان قادر نے کہا کہ وہ موجود ہیں عدالت کی معاونت کروں گا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو طلب کیا تھا وہ پیش نہیں ہوئے۔ کمرہ عدالت میں اتنا رش ہے کہا گیا تھا کہ متعلقہ لوگ ہی آئیں ۔

