ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

