سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیدی۔
فرحت اللہ بابر نے بذریعہ ٹویٹ لکھا کہ اراکین پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں۔ اس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار طے کرتی ہے۔
فیصلہ کرنے کا وقت آگیا،بلاول بھٹو نے فرحت اللہ بابر کی ٹویٹ ری ٹویٹ کر دی۔

