اہم خبریں متفرق خبریں

صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

جولائی 28, 2022 < 1 min

صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی ہے.

درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے دیے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریخ کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

‏صدارتی ریفنرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتاہے۔ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان ہوتا ہے۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس میں دیئے گئے فیصلے پر نظرثانی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پی ٹی آئی کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے