اہم خبریں

پٹرول کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان،اوگرا کی سمری تیار

جولائی 29, 2022

پٹرول کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان،اوگرا کی سمری تیار

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے