کھیل

بیس کروڑ پاؤنڈز کا کھلاڑی

اگست 2, 2017 < 1 min

بیس کروڑ پاؤنڈز کا کھلاڑی

Reading Time: < 1 minute

یورپ کے فٹبال کلب بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) برازیل سے تعلق رکھنے والے بین الااقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی نیمار کے حصول میں بیس کروڑ پاؤنڈز لگانے کو تیار ہیں ۔ بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کلب کو کہا ہے کہ انھیں نیمار کو حاصل کرنے سے قبل تقریباً 20 کروڑ پاؤنڈز ادا کرنا ہوں گے۔

برازیلی فٹبالر نیمار والد اور نمائندوں کے ہمراہ تربیت کے لیے آئے اور انھوں نے ہسپانوی کلب سے کہا کہ وہ اسے چھوڑنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد بارسلونا کے مینیجر ایرنیسٹو والویرڈ نے کہا کہ نیمار اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ پی ایس جی کلب 25 سالہ نیمار کے لیے یہ پیسے دینے کو تیار ہے۔

دو روز قبل یہ بات سامنے آئی کہ اگر پی ایس جی نیمار کے ساتھ معاہدے کرتا ہے تو بارسلونا اس کے خلاف فاینینشل فیئر پلے کے سلسلے میں تحقیقات کروائے گا۔ نیمار نے 2013 میں برازیلین کلب سینٹاس کو چھوڑ کر چار کروڑ 60 لاکھ پاونڈز کے عوض بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے 2016 میں اسی کلب کے ساتھ نیا پانچ سالہ معاہدہ کر لیا تھا۔ نیمار کے نمائندے ویگنار ریبیرو نے بدھ کے روز پیرس سے ٹویٹ کی کہ گذشتہ سال نیمار کو فرانسیسی کلب میں شامل ہونے کے لیے ہفتہ وار ساڑھے چھ لاکھ پاؤنڈز ٹیکس فری کی آفر کی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے