سپریم کورٹ کو بھی اپنے اندر انصاف لانا چاہئے:مراد علی شاہ
پاکستان میں صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بھی چاہیے اپنے اندر انصاف پیدا کرے۔
ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل کونسل میں ججوں کے درمیان جو مسئلہ ہورہا ہے وہ بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سب انصاف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے بھی اپنے اندر انصاف پیدا کرنا چاہیے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آئینی ذمہ داری کے پابند ہیں، ایسا سوال نہیں کہ وہ حکومت سے تعاون نہ کریں
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد آج ہونے والے نقصانات اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر نکلا ہوں، دادو اور تھانہ بولا خان جاکر بھی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل پر آب پاشی والوں سے بریفنگ لی ہے اور مقامی افراد سے بھی صورتحال کے متعلق معلوم کیا ہے، منچھر کے علاقے میں کچھ کچے گھر گرے ہیں، متاثرین کے لیے راشن کا بھی انتظام کرنا ہے جس کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں۔

