وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری معاوضہ ادائیگی کا حکم
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم کو ائیرپورٹ پر چیف سیکرٹری نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ گئے اور سیلاب سے متاثرہ علاقے خشنوب کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں کے دوران جاں بحق افرادکے ورثا کو معاوضے کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیلنج بڑا ہے لیکن اس کا مل کر مقابلہ کریں گے، بحالی اور امداد کے لیے این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے نقصان کےساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا، علاقے میں میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے، حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کے لیے پرعزم ہیں، آخری گھر جب تک آباد نہیں ہوتا چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

