پاکستان

آج پھر ثابت ہوا عمران نیازی سند یافتہ جھوٹا ہے:شہباز شریف

اگست 2, 2022

آج پھر ثابت ہوا عمران نیازی سند یافتہ جھوٹا ہے:شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے۔

پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کر نا عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے