پاکستان

الیکشن کمیشن ریڈ زون میں، کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں: وزیر داخلہ

اگست 3, 2022

الیکشن کمیشن ریڈ زون میں، کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں: وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔اگر کسی نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہ کرے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے،متنبہ کرتا ہوں کہ ریڈ زون میں داخلے کی کوشش نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے،پرامن احتجاج جمہوری حق کی طرح کریں، احتجاج کے لئے جگہیں مختص ہیں۔رپورٹس ہیں کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ثابت ہو چکی، وفاقی کابینہ کل بنیادی فیصلے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں مجرمانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی،ایسے معاملات کو ایف آئی اے دیکھے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرِداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ اس فیصلے سے چوہا نکلا ہے تو پھر احتجاج کس بات کا؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے