پاکستان

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

اگست 4, 2022

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا۔

جوڈیشل کمیشن میں دائر کردہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری برد واپس لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے خلاف ریفرنس روکا ہے،مزید شواہد ساتھ لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں ردوبدل کیا گیا۔ فیصلے میں ردوبدل سے متعلقہ نکات ڈال کر ریفرنس دوبارہ فائل کریں گے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آٹھ سال کے بعد بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی پاداش میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا -

جمعرات کو بابر اعوان کی وساطت سے دائر کردہ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے، گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے