پاکستان متفرق خبریں

سپریم کورٹ بار کی جسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی ریفرنس میں شرکت سے معذرت

اگست 5, 2022 < 1 min

سپریم کورٹ بار کی جسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی ریفرنس میں شرکت سے معذرت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی ریفرنس و عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے جسٹس سجاد علی شاہ کو عشائیہ دینے سے بھی معذرت کی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی پوری منتخب باڈی آٹھ اگست سے سترہ اگست کے دوران یورپ کے سیاحتی دورے پر ہو گی۔

خط میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے الوادعی ریفرنس اور عشائیے کی ماضی میں منسوخی بوجہ کورونا کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج کی تاریخ ریٹائرمنٹ،عمر کے 65 سال مکمل ہونے کی ہوتی ہے اور اس تاریخ کا سب کو شروع دن سے علم ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے خط میں یہ وعدہ کیا ہے کہ یورپ کے دورے سے واپسی پر جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے لئے مشترکہ الواداعی عشائیہ منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے جسٹس سجاد علی شاہ کے الواداعی عشائیے کے لئے صرف چند مخصوص صحافیوں کو دعوت نامے جاری کئے گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے