پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ معاملہ بدستور ترجیحات میں،تحقیقات شروع

اگست 6, 2022

ممنوعہ فنڈنگ معاملہ بدستور ترجیحات میں،تحقیقات شروع

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے زونز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیز و معاملات کی تحقیقات کریں گے۔

ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ہدایات ملنے پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دائرہ وسیع کردیا ہے۔ چند ملازمین کو نوٹسز جاری کرکے بیان بھی قلمبند کیے گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھانے اور مانیٹرنگ کے تمام اہم زونز کو آن بورڈ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹرینگ ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ملک بھر میں قائم زونل آفیسرز اور سرکل انچارجز کو اپنے دائرہ کار کے تحت تحقیقات شروع کرکے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے انکم ٹیکس حکام ،سیکورٹی ایکسچینج کمیشن وغیرہ سے مالی گوشواروں،کمپنیز سمیت دیگر معلومات بھی حاصل کر رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا جن میں عمران خان کا پرسنل سیکرٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہے۔

ان میں سے محمد رفیق ، طاہر اقبال ، محمد ارشد شامل انکوائری ہوئے۔ تینوں ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کروائے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے