عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کی بمباری، خاتون اور بچے سمیت 10 ہلاک

اگست 6, 2022 < 1 min

غزہ پر اسرائیل کی بمباری، خاتون اور بچے سمیت 10 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل کےغزہ پر فضائی حملے میں 10 افراد مارے گئے ہیں.

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد نے جوابی کارروائی میں راکٹ داغے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نےسنیچر کی صبح اسرائیل نے کہا کہ اس نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن کیا جو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے 10 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پانچ سال کی بچی اور 23 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلامک جہاد نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں ان کے کماندڑ تاثیر الجباری بھی ہلاک ہونے افراد میں شامل ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے آپریشن کے دوران 15 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ کے رہائشی عبداللہ الاریشی نے کہا کہ شہر میں صورتحال کشیدہ ہے، ملک تباہ ہو رہا ہے۔ ہم نے کافی جنگیں دیکھ لیں۔ ہماری نسل اپنا مستقبل کھو چکی ہے۔‘

اے ایف پی کے رپورٹر کے مطابق سنیچر کو غزہ کی سڑکیں سنسان تھیں، دکانیں بند تھیں اور بڑی حد تک روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے