پاکستان

پنجاب میں حکومت سازی، پرویز الہی کی کابینہ کون کون وزیر؟

اگست 6, 2022

پنجاب میں حکومت سازی، پرویز الہی کی کابینہ کون کون وزیر؟

پاکستان کے صوبے پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمدہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کابینہ سے حلف لیا جن کا پہلے ہی موقف تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے