کھیل

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

اگست 8, 2022

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

پاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔

شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے