پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اگست 10, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے درخواست دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا دو اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آٹھ سال کی تاخیر سے یہ فیصلہ جاری ہوا تھا اور کیس میں غیر ضروری تاخیر کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے