کامن ویلتھ گیمز میں شریک دو پاکستانی باکسرز برطانیہ میں روپوش
Reading Time: < 1 minuteکامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز روپوش ہوگئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق روپوش ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ اور سلیمان بلوچ شامل ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ سٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں مذکورہ دونوں باکسرز کی کارکردگی بھی مایوس کن تھی۔
Array