پاکستان

شہباز گل نے پولیس کو دوران تفتیش کیا بتایا؟

اگست 11, 2022

شہباز گل نے پولیس کو دوران تفتیش کیا بتایا؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہباز گل نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے اور ان کے خیال میں پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہیں دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے بر آمد فون ڈمی تھا۔شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے اور ان کے فون سے مسلسل ٹویٹ ہو رہی ہیں ،پتہ لگا رہے ہیں کہ ٹویٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے فون سے ٹویٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے