بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم احتجاجی کیمپ کو کتنے دن ہو گئے؟
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں لاپتہ افراد کے ورثا کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ لاپتہ افراد کی آواز(وی بی ایم پی) کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کردہ احتجاجی کیمپ کو 4724 دن گزر گئے۔
بلوچ لاپتہ افراد کے ورثا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے مسلسل سراپا احتجاج ہیں اور اس سلسلے میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ بھی کر چکے ہیں۔بلوچستان میں یہ مسئلہ دیگر تمام محرومیوں پر حاوی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے،لاپتہ افراد کے ورثا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ اگر کسی کا کوئی قصور ہے تو اسے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے،جبری گمشدگیوں کا سلسلہ روکا جائے اور انسانی حقوق سے متعلق لاپتہ افراد کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

