قرض اجراء کے لئے آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی کا مراسلہ موصول
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کا خط)پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔
دوسری جانب مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگئے۔

