پاکستان

سوات کے پہاڑوں پر مسلح طالبان موجود مگر حالات کنٹرول میں ہیں: پولیس حکام

اگست 13, 2022

سوات کے پہاڑوں پر مسلح طالبان موجود مگر حالات کنٹرول میں ہیں: پولیس حکام

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی پولیس نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں امن وامان کی صورتحال سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔ سوشل میڈیا پر علاقے کے دور افتادہ پہاڑوں میں موجود مسلح افراد کی ویڈیوز کی حقیقت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اورسکیورٹی ادارے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

سوات میں گزشتہ دنوں طالبان کی پہاڑوں پر موجودگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے کے بعد دیگر شہروں سے علاقے میں آںے والے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا پر آنے والی مسلح افراد کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہی ہے۔بیان کے مطابق ’ماضی میں افغانستان جانے والے بعض مسلح افراد واپس آنے کے بعد دور افتادہ پہاڑوں میں موجود ہیں جبکہ پولیس اور سکیورٹی ادارے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق علاقے میں سکیورٹی دستے مکمل قیام امن کے لیے تعینات ہیں اور اعلیٰ حکام سوات میں عسکریت پسندوں کی بھاری موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز سے باخبر ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے