اہم خبریں

کابل میں سفارتی عملہ بھیجیں گے سفیر نہیں:بھارت

اگست 13, 2022

کابل میں سفارتی عملہ بھیجیں گے سفیر نہیں:بھارت

انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کو کابل بھیج دیا گیا ہے تاہم سفیر کو بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ سال اگست میں امریکہ کے افغانستان سے شکست کے بعد نکل جانے اور اس وقت کی اشرف غنی حکومت کے خاتمے کے بعد دیگر ممالک کی طرح انڈیا نے بھی اپنے سفارتی عملے کو کابل سے نکال لیا تھا۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بینگلورو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین سفارتی عملے کا ایک گروپ افغانستان کے ساتھ تاریخی تعلقات کے تناظر میں عوام کی سطح پر رابطوں کو جاری رکھنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈین سفارت خانے کا افغان عملہ بھی اپنا کام شروع کر دے گا اور ان کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم سفارتی عملہ بھیجیں گے, سفیر کو نہیں اور یہ یقینی بنائیں گے کہ سفارتی عملہ وہاں کام کرے اور مسائل کو حل کر سکے۔سفارتی عملہ انسانی اور طبی امداد، ویکسین اور ترقیاتی منصوبوں میں مدد فراہم کر سکے۔جون میں انڈیا نے تکنیکی عملہ کابل کے سفارت خانے میں تعینات کیا تھا۔

کابل میں پاکستان، ایران اور روس کے سفارت خانے کام کر رہے ہیں تاہم ان ملکوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے