اہم خبریں متفرق خبریں

ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کر دیئے

اگست 15, 2022 < 1 min

ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کر دیئے

Reading Time: < 1 minute

برقی تجارت کے میدان میں سب سے بڑی امریکی کمپنی ایمازون نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے ہیں۔

ایمازون کی جانب سے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا، ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہے۔ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمازن ایک بین الاقوامی امریکی کمپنی ہے جو برقی تجارت کرتی ہے۔ کمپنی کا مرکز واشنگٹن کے شہر سی ایٹل میں واقع ہے۔

انٹرنیٹ پرمبنی برقی تجارت کے میدان میں ایمازون امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے