پاکستان

شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ، سیشن کورٹ کو دوبارہ جائزے کی ہدایت

اگست 16, 2022

شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ، سیشن کورٹ کو دوبارہ جائزے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے سیشن جج کو استغاثہ کی درخواست دوبارہ سننے اور میرٹ پر فیصلے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو ہائیکورٹ نے دلائل کے بعد فیصلے میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے میرٹس کا دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست قابل سماعت ہے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ سیشن جج درخواست کو قابل سماعت جان کر میرٹ پر فیصلہ کریں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ فریقین سیشن جج کے پاس پیش ہو کر دلائل دیں۔

خیال رہے کہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ایڈوکیٹ جنرل نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے پر دوبارہ جائزے کی درخواست دی تھی۔

سیشن جج نے فیصلے پر دوبارہ جائزے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی جس کو ایڈوکیٹ جنرل نے سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل کی درخواست سیشن کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائے، اور آج ہی جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ جائزے کی درخواست سیشن کورٹ میں سنی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے