پاکستان

سپریم کورٹ نے الیکشن روک دیا

اگست 17, 2017 < 1 min

سپریم کورٹ نے الیکشن روک دیا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قراردیے گئے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے حلقے پی پی چار گجرخان ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دے دیاہے۔
عدالت نے کہاہے کہ حتمی فیصلے تک شوکت عزیز کی نااہلی برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو شوکت عزیز کے غیرملکی ڈپلومہ کی تصدیق کرانے کا بھی حکم دیاہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف شوکت عزیزکی اپیل کی سماعت کی اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد نااہل قراردیے گئے رکن پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اصل اسناد ایجوکیشن کمیشن کو فراہم کرے جبکہ اٹارنی جنرل سے کہاہے کہ وہ اس نکتے پر عدالت کی معاونت کریں کہ کیا الیکشن کمیشن کے پاس انتخابی عمل ختم ہونے کے بعد بھی کسی کو نااہل قراردینے کا اختیارہے۔ عدالت نے پی پی چار گجرخان میں سترہ ستمبرکوہونے والے ضمنی الیکشن کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے