پاکستان

راحیل شریف لاہور میں

اگست 17, 2017 < 1 min

راحیل شریف لاہور میں

Reading Time: < 1 minute

سعودی اتحادی افواج کے سربراہ اور سابق پاکستانی فوجی سپہ سالار جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔ راحیل شریف جدہ سے لاہور پہنچے ہیں جہاں ائرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں اپنے گھر ڈیفنس روانہ ہوئے۔ مختلف نجی ٹی وی چینلز کی خبروں کے مطابق سابق جرنیل لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ملاقاتیں کس سے ہوں گی۔ وضح رہے کہ راحیل شریف کا عہد بطور آرمی چیف اور پھر عہدے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ہمیشہ سے خبروں میں رہاہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد راحیل شریف کو سعودی اتحادی افواج کا سربراہ لگایا گیا تب بھی اس پر پاکستان کی پارلیمان اور اس کے باہر بحث ہوتی رہی۔ اس دوران راحیل شریف کا سعودی اتحادی فوجی کمان چھوڑ کرواپس آنے اور ان کو وہاں روکے جانے کی بھی خبریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرتی رہیں لیکن ان کی تصدیق نہ ہوسکی۔ اس وقت پاکستان میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے اس دوران راحیل شریف کی لاہور آمد کو اہم سمجھا جارہاہے کیونکہ طاہرالقادری اور نوازشریف بھی تاریخی شہر میں اپنے گھروں میں موجود ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری اور شیخ رشید بھی اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے