پاکستان

ضلع کرم میں بنکرز کا خاتمہ، ایپکس کمیٹی نے فریقین کو راضی کر لیا

دسمبر 20, 2024 < 1 min

ضلع کرم میں بنکرز کا خاتمہ، ایپکس کمیٹی نے فریقین کو راضی کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کرم میں دونوں فریق بنکرز کو ختم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بات چیت کی۔

جمعے کی صبح وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کو قیامِ امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں مکمل تعاون کریں گے۔ کرم میں امن کا قیام اوّلین ترجیح ہے۔‘

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت آج کرم معاملے پر اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’اپیکس کمیٹی میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کرم کے معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔‘

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اپیکس کمیٹی کو اب تک کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپیکس کمیٹی میں کرم میں پائیدار امن کے لیے حکمتِ عملی وضع کی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے