کھیل

آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان

ستمبر 30, 2022 < 1 min

آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

جمعے کو آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں (36 کروڑ 22 لاکھ) روپے ملیں گے جبکہ رنز اَپ ٹیم کو نصف رقم یعنی 18 کروڑ ادا کی جائے گی۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ روپے، سپر مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 58 لاکھ روپے) جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر (90 لاکھ 57 ہزار روپے) کی رقم ملے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے