اہم خبریں

عامر لیاقت کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست

اکتوبر 1, 2022 < 1 min

عامر لیاقت کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

سنیچر کو عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اورجوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرا نہیں رکھا جاسکتا،سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں،ان کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے،عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں۔ عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہوچکے ہیں۔

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج،مجسٹریٹ اور سیکرٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے