راناثنااللہ کا معاملہ، وفاقی پولیس کا اینٹی کرپشن پنجاب پر غلط بیانی کا الزام
وفاقی پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے اینٹی کرپشن پنجاب کی غلط بیانی کا دعویٰ کرتے ہوئے وضاحتی ٹویٹس جاری کی ہیں۔
پیر کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری باقاعدہ تھانے میں وصول کئے گئے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کردیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں تاہم ان کی جانب سے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا گیا۔
ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لیے ہروقت حاضر ہے۔ تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران سے گزارش کی کہ غلط بیانی سے گریزکرتے ہوئے قانونی معاملات کوقانونی طریقےسے ہی حل کریں۔ ایسے بیانات سے اداروں کےدرمیان انتظامی امورمیں باہمی تعاون کے رستے میں رکاوٹیں پیداہوتی ہیں۔

