وزیراعظم تھا اور میرے فون ٹیپ کیے گئے: عمران خان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربےنقاب کیا گیا۔
آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم میرے فون کی محفوظ لائن بگ کی گئی، آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی کے لیے سوالیہ نشان ہے،ہم لیکس کی صداقت جانچنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جےآئی ٹی بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کون سی انٹیلی جنس ایجنسی ہے، یہ اس لیے اہم ہے کہ حساس سکیورٹی معاملات غیر قانونی طریقے سے ریکارڈ اور پھر ہیک ہوئے۔

