خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس،عمران خان کی ضمانت کنفرم
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔
جمعرات کو عمران خان خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت میں پیشی کے لیے ایف ایٹ کچہری پہنچے۔
سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیے۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
Array