اہم خبریں متفرق خبریں

بڑے کاروبار تو فوج کے، پھر نیب قانون سے باہر کیوں؟ جسٹس منصور شاہ

اکتوبر 19, 2022 < 1 min

بڑے کاروبار تو فوج کے، پھر نیب قانون سے باہر کیوں؟ جسٹس منصور شاہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو نیب قانون کی دسترس سے باہر کیوں رکھا گیا ہے؟

سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترمیم کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑے کاروبار تو فوج کے ہیں۔

بدھ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو نیب قانون سے باہر کیوں رکھا گیا ہے، سارے بڑے کاروبار تو انھیں کے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حیرت ہے تحریک انصاف نے فوج کو نیب قانون کی دسترس سے باہر رکھنے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے