پاکستان

سمندری طوفانوں کیلئے پنجاب کے گواہ

اگست 24, 2017 < 1 min

سمندری طوفانوں کیلئے پنجاب کے گواہ

Reading Time: < 1 minute

عمران وسیم

سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد نے پنجاب کے فوجداری مقدمات میں گواہ بنانے کے طرز عمل پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گواہوں کی نگاہ بہت تیز ہو تی ہے، یہ گواہ رات کی تاریکی میں گولی کی رفتار پرکھ لیتے ہیں۔ اس وجہ سے پنجاب کے گواہوں کی خدمات سمندری طوفانوں کو دیکھنے کے لیے لی جانی چاہئیں کیونکہ یہ بڑی دور سے نہ صرف قطرینہ نامی طوفان کی رفتار کا اندازہ لگا سکتے ہیں بلکہ اس سے پھیلنے والی تباہی بتانے کا بھی گر جانتے ہیں، واضح رہے کہ جسٹس دوست محمد خان نے یہ ریمارکس قتل کے تین ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے دوران دیے جنہیں عدالت عظمی نے سماعت کے لیے منظور کر لیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے