کھیل

ٹی20ورلڈ کپ،نیدرلینڈز نے زمبابوے کو ہرا دیا

نومبر 2, 2022

ٹی20ورلڈ کپ،نیدرلینڈز نے زمبابوے کو ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔زمبابوے اگر آج کے میچ میں فتح حاصل کرلیتا تو اس کے سیمی فائنل میں رہنے کے امکانات روشن تھے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.2 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا دیں، زمبابوے نے 117 رنز اسکور کیے، 118 رنز کا ہدف نیدرلینڈز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اس کے علاوہ شان ولیمز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے