ٹی20ورلڈ کپ،سری لنکا کو شکست،انگلینڈ سیمی فائنل میں،آسٹریلیا باہر
Reading Time: < 1 minuteٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
سنیچر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
گروپ ون میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔
Array