ایلون مسک کا ٹوئٹر پر فرضی اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ فرضی اکاونٹس کو بند کردیں گے۔نئے نظام کے تحت بہتری لائیں گے۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر پروفائل میں موجود پیروڈی اکاونٹس کی عبارت ظاہر نہ کی گئی تو اُن کی کمپنی فرضی اکاونٹس کو بند کرنے کی پابند ہوگی ۔
انہوں بتایا کہ ماضی میں ان اکاونٹس سے متعلق صارفین کو پیشگی مطلع کیا جاتا تھا مگر اب ایسا امکان نہیں ہوگا،یہ نیا نظام، منظور شدہ اکاونٹس کے ذریعے وسعت پانے کی صورت میں معاشرے کی آواز کو مزید ابھارنے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمٹویٹرکو ایک عالمی معلوماتی و خبررسانی کا بہترین ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔
Array